کولگام کے لوگوں نے کہا کہ اہربل واٹرفال کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آئیں اور لوگوں کو روزگار ملے۔
لوگوں نے کہا کہ اہربل واٹر فال محکمہ سیاحت کی توجہ کا منتظر ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اہربل کو بھی جموں و کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کے طرح فروغ دیا جائے تاکہ یہاں ملک کے ساتھ ساتھ بیرونی ملک کے سیاح بھی آئیں اور مقامی لوگوں کو روزگار حاصل ہو۔