جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج اور ایگزیکٹیو جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے نے انتظامی جج ضلع کولگام جسٹس سنجے دھر کے ساتھ مشترکہ طور پر متبادل تنازعات کے حل مرکز (اے ڈی آر سی) کا افتتاح کیا۔ جس کی تعمیر میں قریب 95 لاکھ 50 ہزار روپے کا خرچ آیا ہے۔
فیتہ کاٹ کر افتتاح کرتے ہوئے۔۔۔۔
جسٹس ماگرے اور جسٹس دھر نے اس موقع پر اے ڈی آر سینٹر کا معائنہ کیا اور ثالثین، پینل وکلاء اور پی ایل وی سے بات چیت کی۔ ثالثین نے اپنی شکایت پیش کی جس کے ازالے کے لئے جسٹس علی محمد ماگرے نے موقع پر ہدایات دی۔
کولگام: جسٹس علی ماگرے اور جسٹس دھر نے اے ڈی آر سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر ممبر سکریٹری جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی ایم کے شرما، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی طاہر خورشید رینا، پریذائیڈنگ آفیسر فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذمہ داران، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس گریندر پال سنگھ، چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ موجود تھے۔
مزید پڑھیں: یہ دانش کا جنون ہی تھا کہ انہیں پولیتزر ایوارڈ سے نوازا گیا، والد اختر صدیقی کا بیان
اس تقریب میں رجسٹرار سی پی سی ای کورٹز، چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کولگام اور جوائنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ اور منصف کولگام بھی موجود تھے۔