اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: لاپتہ نوجوان کی ماں کی درد مندانہ اپیل

شہباز کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سات جولائی سے لاپتہ ہے۔

لاپتہ نوجوان کی ماں کی دردمندانہ اپیل
لاپتہ نوجوان کی ماں کی دردمندانہ اپیل

By

Published : Jul 27, 2020, 7:44 PM IST

Updated : Jul 27, 2020, 8:22 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان نے مبینہ طور پر عسکری صف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جس کی شناخت شہباز احمد شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکنہ کاترسو کے طور ہوئی ہے۔

دراصل آج شہباز احمد نامی اس نوجوان کی ماں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اپنے بیٹے سے دردمندانہ اپیل کرتی ہے کہ وہ گھر واپس لوٹ آئے۔

کولگام: لاپتہ نوجوان کی ماں کی درد مندانہ اپیل

شُبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہباز نے عسکری صف میں شمولیت اختیار کی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی عسکری تنظیم نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان میں نوجوان عسکری صف میں شامل

قابل ذکر ہے کہ جب بھی کوئی نوجوان عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو عسکری تنظیم کی جانب سے اس کی ویڈیو یا فوٹو سوشل میڈیا پر جاری کیا جاتا ہے۔

نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نے عسکری صف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

شہباز کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سات جولائی سے لاپتہ ہے۔

حالانکہ سوشل میڈیا پر اس کی تصویر شائع نہں ہوئی ہے اور نہ ہی ابھی تک پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2020, 8:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details