اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: بی جے پی کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی نکتہ چینی - خاطر خواہ انتظامات

بھاری برفباری کے سبب عام زندگی بے حد متاثر ہو چکی ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر میں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ صدر مقامات سے منقطع ہو چکا ہے۔

کولگام: بھاجپا کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی نقطہ چینی
کولگام: بھاجپا کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی نقطہ چینی

By

Published : Jan 5, 2021, 7:20 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر کولگام عابد حسن خان نے ضلع انتظامیہ پر سخت نکتہ چینی کی۔

ضلع صدر نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمۂ موسمیات کی قبل از وقت پیش گوئی کے باوجود ضلع انتظامیہ نے برفباری کے پیش نظر خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے۔

کولگام: بھاجپا کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی نقطہ چینی

خان نے منگل کو ضلع کولگام کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ برفباری کے سبب ضلع کے مختلف علاقہ جات، جن میں دمحال ہانجی پورہ، کنڈ، ہوم شالی بگ، اور دیوسر وغیرہ قابل ذکر ہیں، ابھی تک ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں بیشتر مقامات پر بجلی کا نام و نشان نہیں، وہیں متعدد علاقوں کو جانے والی سڑکوں پر سے ابھی تک برف ہٹانے کا کام مکمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برفباری کے دوران عوام کو راحت پہنچانے کے لیے فی الفور متعلقہ افسران و محکمہ جات کو ہدایات جاری کی جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details