اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: لاک ڈاؤن میں نرمی

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی
لاک ڈاؤن میں نرمی

By

Published : Jun 29, 2020, 7:28 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع میں ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر الگ الگ مقامات میں مرحلے وار طریقوں سے کاروباری سرگرمیاں بحال کی گئی۔

لاک ڈاؤن میں نرمی

لاک ڈاؤن میں ریاعت کے بعد جُزوی طور معمولات زندگی پٹری کی طرف لوٹ رہی ہے۔ لوگ گھروں سے نکل کر اپنی ضروریات زندگی پورا کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

ضلع کے کئی مارکیٹس میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہیں سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت خوب دیکھنے کو ملی۔

ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی دُکانداروں کو ماسک، سینٹائزرز اور سماجی دوریاں رکھنے کی تلقین کی ہیں اور لوگوں بھی اس چیز کا خیال رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع میں 766 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 501 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ 252 کیسز سرگرم ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر انتطامیہ نے پورے ضلع میں سخت پابندیاں عائد کی تھی، تاہم اب کووڈ مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہے۔ ضلع مکے کئی علاقوں کو ریڈ ذون بھی قرار دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details