اردو

urdu

کولگام میں انفورسمینٹ ٹیمز نے بازاروں کا معائنہ

By

Published : May 22, 2020, 9:38 AM IST

باغبانی اور زراعت کے شعبہ میں کارآمد جراثیم کش ادویات کے صحیح استمعال اور ناقص و نقلی ادویات کی خرید وفروخت کی روک تھام کے سلسلے میں ضلع کولگام میں ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر محکموں کی انفورسمنٹ ٹیمز نے بازاروں کا معائنہ کیا۔

کولگام میں انفورسمنٹ ٹیمز نے بازاروں کا معائنہ
کولگام میں انفورسمنٹ ٹیمز نے بازاروں کا معائنہ

انہوں نے یہاں فروخت کی جارہی چراثیم کش ادویات کے صحیح استمعال پر زور دیا اور کئی ڈیلرز اور ری ٹیلررز کے پاس دستیاب ادویات کا بھی جائزہ لیا۔

کولگام میں انفورسمنٹ ٹیمز نے بازاروں کا معائنہ

اس موقعہ پر ضلع ایگریکلچر آفیسر دواد احمد چیف ہارٹیکلچر آفیسر مشتاق احمد اور انفورسمنٹ انسپکٹرز کی ٹیم موجود تھی۔

در اصل ان دنوں کسانوں کو باغوں میں جرایم کش ادویات چھڑکنے کی اہم ضروت ہیں اور ایسے میں محکمہ کی طرف سے ان دنوں ناقص اور نقلی ادویات کی خرید وفروخت کی روک تھام کے سلسلے میں چیکنگ کی جا رہی ہیں اور ان ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرنے کا عہد کرلیا گیا ہے، جو نقلی ادویات کا کاروبار کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details