ضلع ہیڈ کوارٹر کولگام سے پچیس کلومیٹر دور دردپارن کے لوگ اس دور جدید میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔
علاقے میں خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کولگام: درد پارن، دمحال ہانجی پورہ کی عوام خستہ حال سڑک سے پریشان ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ سنہ 2007میں محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا تاہم اتنے برس گزرنے کے باوجود بھی اسے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچایا گیا۔
انہتائی خستہ حال سڑک کے باعث علاقے میں گاڑی کا داخل ہونا محال ہے جس سے عوام کو کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی آبادی کے مطابق بیمار افراد خصوصاً حاملہ خواتین کو ایمرجنسی کے دوران کندھوں یا چارپائی پر اٹھا کر میلوں پیدل چل کر اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔
درد پارن، دمحال ہانجی پورہ میں محض تین کلومیٹر لمبی سڑک کی مرمت نہ کیے جانے پر مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
انہوں نے اس ضمن میں گورنر انتظامیہ سے سڑک کی فوری طور تعمیر و مرمت کا کام کرنے کی اپیل کی ہے۔