اردو

urdu

نریندر مودی دھمکیوں سے باز آئیں: حسنین مسعودی

ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں اننت ناگ پارلیمانی نشست کیلئے نیشنل کانفرنس کے امیدوار جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے وزیراعظم نریندر مودی کے کٹھوعہ بیان پر شدید نکتہ چینی کی۔

By

Published : Apr 15, 2019, 9:12 PM IST

Published : Apr 15, 2019, 9:12 PM IST

ETV Bharat / state

نریندر مودی دھمکیوں سے باز آئیں: حسنین مسعودی

حسنین مسعودی

ضلع کولگام میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک پارٹی میٹنگ کے دوران جسٹس (ر)حسنین مسعودی نے نریندہ مودی کے کھٹوعہ بیان پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کا حل مذاکرات سے ہو سکتا ہے نہ کہ دھمکیوں سے۔‘‘

ضلع کولگام میں جسٹس (ر)حسنین مسعودی پارٹی کارکنان سے مخاطب

انہوں نے کہا کہ ’’دھمکیوں سے کام لینا بھارت کے وزیر اعظم کے شایان شان نہیں۔‘‘

مسعودی نے نیشنل کانفرنس کو سیاسی پارٹی کے بجائے ’’کشمیر کی تحریک‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاری، سرینگر-جموں شاہراہ کو بندرکھنے اور جماعت اسلامی کارکنان کی گرفتاریوں کی تمام تر ذمہ داری سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر عائد کی۔

سابق جسٹس نے علیحدگی پسندوں کی جانب سے دی گئی بائیکاٹ کال کے حوالے سے کہا کہ ’’عوام جانتی ہے کہ ہمیں ظلم کو مٹانا ہے، اس لیے لوگ نہیں چاہیں گے کہ بے اختیاری آگے رہے اس لیے زمینی سطح پر بائیکاٹ کا اثر بالکل نہیں ہوگا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details