کولگام: جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی محمد ماگرے نے کولگام کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے اے ڈی آر سینٹر میں قائم ( Legal and diffence Cousal) کا افتتاح کیا ۔
چیف جسٹس نے کولگام کے کورٹ کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ضلع کولگام کے تمام وکلا موجود تھے۔ اس پروگرام میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان محنت لگن اور ایمانداری سے کام کرے تو کامیابیاں ملتی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک وکیل بادشاہ کی طرح ہوتا ہے لہذا ایک بادشاہ کو ہمیشہ ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے چاہیے۔ Justice Magrey visits Kulgam