کشمیری مسلمانوں اور پنڈتوں کے درمیان روایتی بھائی چارہ آج بھی وادی کے طول و عرض میں پائی جاتی ہے۔ اس کی تازہ مثال کولگام میں دیکھی گئی جہاں دو کشمیری پنڈت خواتین کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی۔
کولگام: کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی - جموں و کشمیر نیوز
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں دو کشمیر پنڈت خواتین کی آخری رسومات مسلمانوں نے انجام دے کر بھائی چارے کی مثال پیش کی۔
کشمیری پنڈت کی آخری رسومات
تفصیلات کے مطابق چاند رانی اور پوشیرا پنڈتا کا کولگام میں انتقال ہوا اور ان کی آخری رسومات یہاں کے مسلمانوں اور کشمیری پنڈتوں نے مل کر ادا کی۔