اتوار کی سہ پہر نامعلوم عسکریت پسندوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس اہلکار سے رائفل چھین لی۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا "نامعلوم عسکریت پسندوں نے کھدونی کے علاقے شمسی پورہ کراسنگ پر پولیس کانسٹیبل مدثر احمد سے ایک اے کے 47 رائفل چھین لی۔"
انہوں نے مزید کہا "احمد کولگام کے علاقہ دیوسر کا رہائشی ہے اور پولیس تھانہ وانپوہ میں تعینات ہے۔"