اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: نوجوان مدد کے لیے آگے آئے

محمد رفیق کا کہنا ہے کہ 'اپنی مدد آپ کے تحت انسان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کرے چونکہ صرف سرکار پر یہ ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے۔'

In Kulgam, young people came forward to help in snowfall
کولگام: اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان مدد کے لیے سامنے آئے

By

Published : Jan 6, 2021, 7:35 PM IST

اپنی مدد آپ کے تحت کنڈ کولگام میں نوجوان محمد رفیق نے اس وقت ہمت و حوصلہ دکھایا جب علاقے میں کئی گھر برفیلے طوفان میں آگئے۔

کولگام: اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان مدد کے لیے سامنے آئے

محمد رفیق کے مطابق ان کے علاقے میں چند سال قبل ایک برفانی طوفان آیا تھا جس میں کئی جانیں بھی ضائع ہوئی تھیں۔

محمد رفیق کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت انسان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کرے چونکہ صرف سرکار پر یہ ذمہ داری عائد نہیں ہوتی، لہذا انسان کو چاہیے کہ وہ ایسے حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرے۔ یہ حوصلہ دیکھ کر علاقے کے دیگر نوجوان بھی رفیق کے ساتھ جڑ گئے۔

رفیق نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں رضاکارانہ طور پر سامان بھی ملتا تھا جس میں جوتے، رسی و دیگر کئی سامان ملتا تھا مگر رواں سال نہیں ملا۔

ان کے مطابق انسان کو حوصلہ ہو تو کچھ بھی ممکن ہے۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے کولگام کے دو الگ الگ مقامات پر کئی پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details