اردو

urdu

ڈی ڈی سی انتخابات: کولگام میں فرضی ووٹ کاسٹ کرنے پر ہنگامہ

By

Published : Dec 13, 2020, 5:26 PM IST

ضلع کولگام کے بلاک پہلو میں ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے دوران گاسرن علاقے کے پولنگ مرکز میں سعودیہ میں مقیم رہنے والے شخص کا ووٹ کاسٹ کرنے پر پولنگ ایجنٹوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔

illegal vote cast in sixth phase of ddc election at pahlu block
ڈی ڈی سی انتخابات: کولگام میں فرضی ووٹ کاسٹ ہونے پر ہنگامہ

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بلاک پہلو میں ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے دوران گاسرن علاقے کے پولنگ مرکز پر اس وقت ہنگامہ بپا ہوگیا جب پولنگ ایجنٹوں کے جانب سے فرضی ووٹ ڈالنے کی شکایت پولنگ مرکز پر موجود پولنگ افسر سے کی۔

ڈی ڈی سی انتخابات: کولگام میں فرضی ووٹ کاسٹ ہونے پر ہنگامہ

دراصل پولنگ ایجنٹ نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ ایک نوجوان جو کہ کئی برسوں سے سعودیہ عرب میں مقیم ہے لیکن اس شخص کا ووٹ گاسرن کے پولنگ مرکز میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

اس وجہ سے پولنگ ایجنٹ نے ضلع انتظامیہ اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں، اور اگر نوجوان سعودی عرب میں مقیم ہے تو پھر اس شخص کا فرضی ووٹ کس نے ڈالا۔

جس شخص کا ووٹ کاسٹ کیا گیا تھا اس کے والد نے کہا کہ ان کا بیٹا شہنواز احمد سعودی عرب میں ڈھائی برس سے مقیم ہے اور انہوں نے اس کی ووٹر سلپ ایجنٹس کو یہ کہتے ہوئے حالے کیا تھا کہ اس کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا کیونکہ یہ سعودیہ میں ہے، لیکن ان کا ووٹ ڈالا گیا یا نہیں وہ ہمیں پتا نہیں ہے۔

اس معاملے کی تحقیق کرتے ہوئے سیکٹوریل مجسٹریٹ افتخار احمد نے کہا کہ اسطرح کی شکایت ہم نے درج کی ہے اور اگر واقعی اس طرح کا کوئی معاملہ پیش آیا ہوگا تو یقینا کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details