کولگام: جمعرات کو کولگام ضلع کے دمحال ہانجی پورہ کے نور آباد علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے 2 رہائشی مکانات اور کچھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔ تحصیلداد دمہال ہانجی پورہ نے بتایا کہ نور آباد میں شلمچی یاریخہ میں مٹی کا تودہ گرا، جس میں فیاض احمد حجام اور عبدالمجید حجام کی تقریباً 3-5 دکانوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ '2 مکانوں کو بھی کچھ حد تک نقصان پہنچا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کولگام حقائق کا پتہ لگانے کے لیے موقع پر پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کولگام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ کچھ متعلقہ محکمے موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Landslide in Kulgam کولگام میں لینڈ سلائڈنگ میں مکان اور دکانوں کو نقصان - کولگام کی خبر
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں مٹی کا تودا گر آنے سے ایک رہائشی مکان اور چند دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ راحت رسانی کی ٹیم موقع پر پہنچ کر راستے سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہوگئی ہے۔
سڑک کو ملبے سے بحال کرنے کے لیے جوانوں اور مشینری کو بھی کام میں لگا دیا گیا ہے، اس حادثے پر مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ علاقے میں پانی کی ترسیلی لائن خراب ہے اور ہر بار اسی سے پانی نکل آتا ہے۔ اگرچہ کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا، تاہم پانی کی لیکیج کو بند نہں کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث علاقے میں یہ آفت آ پڑی۔ وہیں تحصیدار نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیمیں لگی ہوئی ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے اور متاثرین کو بھرپور مدد کی جائے گی۔ اس حادثے پر انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Land Slide in Sonamarg: سونہ مرگ میں مٹی کا تودا گرآنے سے 9 رہائشی مکانوں کو نقصان