اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ای ڈی دھماکے میں ایک فوجی جوان ہلاک، تین زخمی - کشمیر نیوز

دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔

کولگام میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایک فوجی جوان ہلاک، تین زخمی
کولگام میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایک فوجی جوان ہلاک، تین زخمی

By

Published : Jan 27, 2021, 12:55 PM IST

Updated : Jan 27, 2021, 2:28 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شمسی پورہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کھنہ بل کے شمسی پورہ علاقے میں ایک اسکول کی عمارت میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔

آئی ای ڈی دھماکے میں ایک فوجی جوان ہلاک، تین زخمی

ذرائع نے بتایا کہ حسب معمول فوجی اہلکاروں کی ایک ٹیم اسکول کی عمارت کے قریب ڈیوٹی انجام دے رہی تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں آکر چار فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ جن میں سے ایک فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو سرینگر کے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آئی ای ڈی دھماکے میں ایک فوجی جوان ہلاک، تین زخمی

ہلاک شدہ فوجی جوان کی شناخت ہریانہ کے دیپک کمار جنکہ زخمیوں کی شناخت راجستھان کے ثاورکن سنگھ اور اڑیسہ کے ہاو سمیکہ اور متھل بارل کے بطور ہوئی ہے۔ اس دھماکے سے اسکولی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے وسیع پیمانے پر علاقے میں تلاشی کاروائی شروع کردی ہے۔ علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

دریں اثناء دفاعی ترجمان راجیش کالیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے فوج کی ایک پارٹی پر گرینیڈ داغا۔ انہوں نے کہا کہ کولگام کے کھنہ بل کے شمسی پورہ علاقے میں صبح 10:15 بجے آرمی کی روڈ اوپنگ پارٹی سینٹائزیشن ڈرل کر رہی تھی کہ اسی دوران عسکریت پسندوں نے ان پر گرینیڈ داغ دیا۔

راجیش کالیہ نے بتایا کہ چار فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی اور بعد ازاں انہیں 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 27, 2021, 2:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details