اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو کنبے متصادم، زخمی خاتون ہلاک - درمیان آپسی جگڑا

قاضی گنڈ میں دو کنبوں کے درمیان آپسی جگڑے میں زخمی ہونے والی خاتون تین روز بعد اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی۔

دو کنبوں کے درمیان آپسی جگڑا، خاتون ہلاک
دو کنبوں کے درمیان آپسی جگڑا، خاتون ہلاک

By

Published : May 1, 2020, 10:58 AM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل قاضی گنڈ کے شم پورہ علاقے میں دو کنبوں کے درمیان آپسی جھگڑا ہوا تھا اس دوران دونوں کنبوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

دو کنبوں کے درمیان آپسی جگڑا، خاتون ہلاک

حملہ میں ساجدہ بیگم زوجہ غلام محمد نامی خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی، جس کو علاج و معالجہ کیلئے پہلے قاضی گنڈ اسپتال جہاں سے انہیں سکمز صورہ ریفر کیا گیا تھا ۔ سکمز صورہ میں تین روز تک زیر علاج رہنے کے بعد جمعرات کی صبح ساجدہ بیگم زندگی کی جنگ ہار گئی ۔

پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کے ایس ڈی پی او محمد شفیق نے خاتون کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے خاتون کو لواحقین کے سپردکیا گیا جبکہ اس ضمن میں ایک پہلے ہی درج کیا گیا کیس کی تحقیقات جاری ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details