اردو

urdu

ETV Bharat / state

Extortionists Arrested in Kulgam کولگام میں بھتہ خوارماڈیول کا پردہ فاش، پانچ افراد گرفتار - کولگام میں جعلی ہتھیار ضبط

کولگام پولیس نے بھتہ خوار ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہیں۔ پولیس کے مطابق بھتہ خوار علاقہ میں جعلی ہتھیاروں کے ساتھ عسکریت پسندوں کا روپ دھارہے ہوئے تھے۔Extortionists Arrested in Kulgam

Extortionist Module Busted in kulgam says police
Extortionist Module Busted in kulgam says police

By

Published : Dec 2, 2022, 7:43 PM IST

کولگام:کولگام پولیس نے بھتہ خوری کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے جعلی ہتھیاروں بھی برآمد ہوئے ہیں۔Extortionists Arrested in Kulgam
پولیس ترجمان کے مطباق کولگام پولیس کو کتراسو، ماتی بگ اور تاری گام علاقہ کے مکینوں سے متعدد شکایات موصول ہوئیں کہ کچھ افراد عسکریت پسند کا روپ دھار کر ان کے گھروں میں داخل ہوتے۔ لوگوں کے مطابق مزکورہ افراد ہتھیاروں سے انہیں ڈراتے اور پھر پیسے اور دیگر قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوتے ہے۔Extortionists Gang Busted In kulgam

کولگام میں بھتہ خوارماڈیول کا پردہ فاش، پانچ افراد گرفتار

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایف آئی آر نمبر 92/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں ایس ایچ او یاری پورہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تلاشی کارروائی کے لیے متعدد مقام پر ناکے قائم کیے۔ Police on Extortionists Gang In kulgam

پولیس ترجمان کے مطابق آج پولیس کو بھتہ خوار ماڈیول کے حوالے سے ایک خاص معلومات ملی جس کے بعد پولیس نے ایک خصوصی ناکہ قائم کیا ، ناکہ کے دوران پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہیں۔گرفتار افراد کی شناخت نظیر مشتاق ملک ساکن پنچورہ شوپیان، خالد حسن، رضوان دیدہ، کامران احمد اور ابرار احمد ساکنان پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے دو کھلونے بندوق، ایک کھلونا پستول، دو کٹرس، پانچ موبائل فونز اور پانچ ماسکیں برآمد کیے۔پولیس نے اس کے علاوہ جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کی ہے۔Fake Weapons Recovered From Extortionists

پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کی ہے وہیں پولیس نے عوام سے ایسے کسی بھی جال میں نہ پھنسیے اور ایسے کسی بھی واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:Extortionist Gang Busted: جبراً وصولی کرنے والی گینگ بے نقاب، پانچ گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details