کولگام (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین تصادم شروع ہو چکا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے سامنو، نیہامہ علاقے کو جمعرات کو اُس وقت محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جب حفاظتی اہلکاروں کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
جموں و کشمیر پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر کولگام ضلع میں انکاؤنٹر شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’کولگام کے سامنو، دمحال ہانجی پورہ میں انکاؤنٹر شروع ہو چکا ہے۔ پولیس اور حفاظتی اہلکار مورچہ زن ہیں۔‘‘ پولیس ذرائع کے مطابق کولگام ضلع میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی 34آر آر کی ٹیم نے مشترکہ طور آپریشن شروع کرکے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔