کورونا وبا کے دوران کولگام میں عید الضحیٰ سادگی سے منائی گئی۔ اس دوران لوگوں نے مساجد میں نماز عید الضحیٰ ادا کی اور سماجی فاصلے اور ماسک کا خاص خیال رکھا گیا۔
سماجی فاصلے کے درمیان کولگام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی
کووڈ وبا کے پیش نظر انتظامیہ کے ذریعہ جاری رہنما اصول پر عمل کرتے ہوئے نمازی مسجد پہنچے اور سماجی فاصلے کے ساتھ نماز ادا کی۔ اس دوران کچھ لوگ ہینڈ سنیٹائزر دوسروں کو دیتے ہوئے نظر آئے۔
کووڈ وبا کے پیش نظر انتظامیہ کے ذریعہ جاری رہنما اصول پر عمل کرتے ہوئے نمازی مسجد پہنچے اور سماجی فاصلے کے ساتھ نماز ادا کی۔ اس دوران کچھ لوگ ہینڈ سنیٹائزر دوسروں کو دیتے ہوئے دکھائی دئے۔
جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے لوگوں نے سرکار کے ایس او پیز پر عمل کیا لیکن دکانداروں نے اس عید کو پھیکی عید بتایا۔ دکانداروں کے مطابق انہوں نے دکان کھول رکھی ہے لیکن وبا کے خوف سے کوئی بھی خریدار بازار نکلنے سے ڈرتا ہے۔ ایسے میں انکا کاروبار چوپٹ ہو رہا ہے۔ دکانداروں نے کہا کہ ہم اللہ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ لوگوں کو اس وبا سے جلد از جلد نجات ملے اور ان کی دکانداری عام دنوں کی طرح ٹھیک ہو جائے تاکہ ان کے گھر کا خرچ چل سکے۔