اردو

urdu

ضلع ترقیاتی کمشنر نے اجلاس منعقد کیا

ضلع ترقیاتی کشمنر نے کہا کہ لوگوں کو اچھی سہولیات پہنچانے کے لیے بینکوں میں کام کاج کو یقینی بنایا جائے۔

By

Published : Jun 23, 2020, 5:44 PM IST

Published : Jun 23, 2020, 5:44 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر نے اجلاس منعقد کیا
ضلع ترقیاتی کمشنر نے اجلاس منعقد کیا

ضلع ترقیاتی کشمنر کولگام شوکت اعجاز بھٹ نے آج سرکاری اسکیموں کے تحت مالی سال 2019 کے دوران بینکوں اور لائن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی (ڈی ایل آر سی) کی مٹینگ لی۔

اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، جے ڈی پلاننگ، اے سی ڈی، ایل ڈی ایم لیڈ بینک، ڈی ڈی ایم نیبارڈ لائن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی افسران، کلسٹر ہیڈ جے کے بینک اور مختلف بینکوں کے ضلعی کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے اجلاس منعقد کیا

اس میٹنگ میں کسانوں کے مرکزی سرکار کی طرف سے عمل میں لائی جانے والی اسکیموں جیسے کسان کریڈٹ کارڈ، این آر ایل ایم، ہاؤسنگ فار سب، ہینڈلوم، ویورز موڈرا، ایس ایچ جی، جے ایل جی، آرٹیسن کریڈٹ کارڈ، اور اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے بینکوں کے ذریعہ پیشرفت اور کامیابیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپانسرڈ شدہ اسکیموں کے علاوہ، براہ راست قرض دینے کے طریقہ کار کے تحت بینکوں کے ذریعہ فراہم کردہ قرضوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بینکوں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ 31 مارچ 2019 تک ضلع کے مجموعی ذخائر ایک لاکھ 11 ہزار 581 کروڑ روپے سے بڑھ کر 31 مارچ 2020 تک بڑھ کر 186 کروڑ ہو چکے ہیں اور اس میں12.49 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کشمنر جو ڈی ایل آر سی کے چیرمین بھی ہیں نے کہا کہ لوگوں کو اچھی سہولیات پہچانے کے لیے بینکوں پر کام کاج کو یقینی بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details