ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے آج ضلع کولگام کا دورہ کیا اور ضلع میں کووڈ مینیجمنٹ سے وابستہ مختلف طبی اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ اور چیک وانگنڈ ہسپتال کا معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ مزید سہولیات بہم رکھے۔ انہوں نے لاورمنڈا کووڈ ٹیسٹنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام کا جائزہ لیا اور یہاں نئے تعمیر شُدہ آکیسجن پلانٹ کا جائزہ لیا۔ بعد میں انہوں نے ڈگری کالج این ایچ ایم کا دورہ کیا۔
پی کے پولے نے طبی انفراسٹرکچر اور آکسیجن کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ وبائی امراض کے موثر انداز میں تخفیف کے لئے کی جانے والی وسعتوں کا جائزہ لیا۔ ڈویژنل کمشنر نے نئے 1000 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کا معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام میں اس کے کام کا جائزہ لیا۔