اننت ناگ:ویسو ویلفئر کمیٹی سے وابستہ کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کا ایک وفد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے کولگام میں ملاقی ہوئے، جس کی صدارت ویسو ویلفئر کمیٹی کے صدر سنی رینہ کر رہے تھے۔اس موقعہ پر وفد نے وادی میں مقیم کشمیری پنڈتوں خاص کر پی ایم پیکیج کے تحت ملازمین کو درپیش مسائل مشکلات سے آگاہ کیا۔
وفد نے ایل جی کو فوٹو فریم کی صورت میں ایک مومنٹو پیش کیا جس پر ایل جی کے تصاویر کے ساتھ حکومت کی کارکردگی اور مفاد عامہ کے لئے مختلف فلاحی اسکیموں کو اجاگر کیا گیا تھا۔وفد نے ایل جی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ایم پیکیج کے تحت کشمیر میں کام کرنے والے ملازمین کی کئی دیرینہ اور اہم مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات اٹھائے جس پر وہ ایل جی حکومت کے مشکور ہیں۔
اس موقعہ پر وفد اور ایل جی منوج سنہا کے درمیان التواء میں پڑے کئی مسائل و مطالبات کو لیکر گفت و شنید کی گئی،جس میں رہائش ،سروس بُک ، چھٹیاں ،پروموشن ،بنیادی ضروریات سمیت کئی دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Vessu welfare committee meets LG ویسو ویلفئر کمیٹی کشمیری پنڈت ایل جی سے ملاقی
وفد نے کہا کہ ایل جی نے ان کے مسائل و مطالبات کو غور سے سنا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ویسو ویلفئر کمیٹی کشمیری پنڈت ایل جی سے ملاقی
Published : Aug 22, 2023, 6:16 PM IST
مزید پڑھیں:LG Sinha attacks Kashmiri politicians جموں و کشمیر سے 'سٹریٹ وائلنس' کا خاتمہ ہوا، منوج سنہا
وفد نے کہا کہ ایل جی نے ان کے مسائل و مطالبات کو غور سے سنا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ایل جی دفتر اور ویسو ویلفئر کمیٹی کے درمیان مذکورہ مطالبات و مسائل کو لیکر آپس میں مس کمنیکیشن ہوا تھا اُسے دور کرنے کے لئے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ براہ راست بات چیت کی گئی۔