اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں آدھار سینٹر کا افتتاح

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں انتظامیہ نے 16 اسکولوں میں آدھار مشینوں کو لگانے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

کولگام میں آدھار سینٹر کا افتتاح
کولگام میں آدھار سینٹر کا افتتاح

By

Published : Oct 13, 2020, 3:44 PM IST

آدھار حصول کے نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے آج ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول کولگام میں آدھار مشین کو طالبات کے لیے لگایا۔

کولگام میں آدھار سینٹر کا افتتاح

انہوں نے کولگام میں مزید 16 مشینوں کو نصب کرنے کے احکامات صادر کیے تاکہ طلبا و طالبات کو آدھار کارڈ کے حصول کے لیے زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: زوریمنز گاؤں میں سرپنچ نے خودکشی کی

دراصل حکومت کی جانب سے اسکولوں میں طلبا و طلبات کو بہتر طریقوں اور آن لائن جوڑنے کے لیے پہل کی جا رہی ہے۔ ایسے میں ان دنوں ضلع صدور مقامات پر آدھار کارڈ بنان کے لیے نئے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

چند روز قبل ضلع اننت ناگ میں بھی آدھار سینٹر قائم کیا گیا، تاکہ لوگوں کو آدھار کارڈ بنانے میں دشواری پیش نہ آسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details