کولگام: ڈپٹی کمشنر کولگام نے بدھ کو ضلع ہسپتال کا اچانک دورہ کرکے اسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے اسپتال کے مختلف وارڈز، سیکشنز کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات، تشخیص اور ایمرجنسی خدمات کا بھی جائزہ لیا۔ DC Kulgam Visits District Hospital
ڈی سی کولگام نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کے بعد ضلع اسپتال میں دی جا رہی طبی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے اسپتال وارڈز، کائونٹرز، غسل خانوں وغیرہ کے ساتھ ساتھ اسپتال صحن میں بھی صاف صفائی کا خیال رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے مشینری سمیت عملہ کے صحیح استعمال کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی بھی تلقین کی۔