جمہوری نظام کے تحت ضلع الیکشن افسر و ضلع ترقیاتی کشمنر کولگام شوکت اعجاز بٹ کی زیر نگرانی میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن انتخابات عمل میں لائے گیے۔ اس انتخاب میں سی پی آئی ایم کے اُمیدوار محمد افضل کو اتفاق رائے سے چیئر پرسن منتخب کیا گیا۔ وہیں، نیشل کانفرنس سے شازیہ پوسوال کو نائب چیئر پرسن منتخب کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی پی آئی (ایم) کے ضلع سکریٹری محمد افضل، جنہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں پومائی نشست سے جیت حاصل کی تھی، کو ہفتے کے روز اتفاق رائے سے ضلع کولگام کا ڈی ڈی سی چیئر مین منتخب کیا گیا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کی امیدوار شازیہ پوسوال، جنہوں نے ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب منزگام سے کامیابی حاصل کی تھی، کو بہ اتفاق رائے نائب چیئر پرسن منتخب کیا گیا۔