اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری کوچنگ مراکز بند، مفلوک الحال طلبا مشکلات سے دوچار

سرمائی ٹیوٹوریل پروگرام سنہ 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد سرکاری اسکولوں میں تیسری سے بارہویں جماعت کے طلباء کو موسم سرما کی کوچنگ کی مفت کلاسز فراہم کرنا تھا۔

مفلوک الحال طلبا مشکلات سے دوچار
مفلوک الحال طلبا مشکلات سے دوچار

By

Published : Jan 1, 2021, 1:52 PM IST

پانچ سال قبل انتہائی جوش و خروش کے ساتھ محکمہ تعلیم نے سرمائی کوچنگ پروگرام شروع کیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ہی مراکز کی کارگردگی پر سوالات اٹھنے لگے اور امسال محکمہ نے ان مراکز کو کھولنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

جس کے سبب غریبی سطح سے نیچے زندگی گذر بسر کرنے والے طلبا نجی کوچنگ سنٹروں میں تعلیم حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔ سرمائی ٹیوٹوریل پروگرام سنہ 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد سرکاری اسکولوں میں تیسری سے بارہویں جماعت کے طلباء کو موسم سرما میں مفت کلاسز فراہم کرنا تھا۔

مفلوک الحال طلبا مشکلات سے دوچار

ونٹر ٹیٹوریل کلاسز میں محکمہ اپنے حاضر خدمت اساتذہ، ماسٹرز اور لیکچررز کی خدمات استعمال کرتا تھا۔ تاہم دھیرے دھیرے ان کوچنگ سینٹرز کو بند کر دیا گیا۔

امسال کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی تعلیمی ادارے مسلسل بند رہے، محکمہ نے آن لائن کلاسز شروع کی لیکن اس کا فائدہ ان طلبا کو نہیں مل پایا۔ غریب ماں باپ کے پاس اسمارٹ فون خریدنے کی طاقت نہیں تھی ایسے میں مفلوک الحال والدین کی نظریں سرکاری کوچنگ مراکز پر تھی۔ تاہم حکومت کی بے حسی نے سینکڑوں والدین کو پریشانی میں ڈال دیا ہے اور ابتر مالی حالت کے سبب ان کے بچے نجی کوچنگ مراکز میں داخلہ لینے سے قاصر ہے

یہ بھی پڑھیے
سرینگر انکاؤنٹر: 'ایک ہی بیٹا تھا، وہ بھی مارا گیا'

والدین کا کہنا ہے کہ جس طرح نجی کوچنگ سنٹروں میں معمول کے مطابق کام کاج جاری ہے، اسی طرح محکمہ کو بھی سرکاری سطح پر پھر سے سرمائی کوچنگ سینٹر کھولنے چاہیے تاکہ غریب بچے بھی تعلیم کے نور سے منور ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details