جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر عید کی نماز عیدگاہ میں نہیں ہوسکی۔ عید گاہ میں خاموشی رہی، اس وجہ سے بچے بھی گھر پر ہی قید رہے۔
گزشتہ دو سال سے جاری کورونا وائرس وبا کے پیشِ نظر مذہبی تہواروں کو محدود کرنے کی وجہ سے بچے کافی متاثر ہوگئے ہیں۔ اسی ضمن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی بچے گھر میں ہی رہے۔ عید کے روز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور کورونا وائرس کے سبب عیدگاہ میں کوئی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے وہ عیدگاہ نہیں جاسکے۔