اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں بلاک دیوس کا انعقاد - جنوبی ضلع کولگام

انتظامیہ کی جانب سے ہر ہفتہ بدھ کے روز بلاک دیوس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کی شکایات اور مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کرنا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا ہے۔

کولگام میں بلاک دیوس کا انعقاد
کولگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

By

Published : Mar 3, 2021, 5:50 PM IST

بلاک دیوس پروگرام کے تحت آج ضلع کولگام کے تین بلاکوں دیوسر، کولگام اور ڈی ایج پورہ میں عوامی رابطہ مہم کے تحت بلاک دیوس کا انعقاد ہوا۔ اس میں ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ، کے علاوہ پنچایتی راج کے نمائندگان، مقامی باشندوں اور ملازمین نے شرکت کی۔

کولگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

بلاک دیوس کے دوران عوامی مسائل اور انکی شنوائی ہوئی اور موقع پر ہی ہدایت دی گئی کہ مسائل کو حل کیا جائے۔

لوگوں نے بلاک دیوس پروگرام کی ستائش کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کشمنر نے کہا کہ جلد ہی ان علاقوں میں نئے بجلی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ بلاک دیوس کا مقصد لوگوں کو ان کی شکایات و مشکلات کو ازالہ کرنا اور علاقے کی ضروریات کا جائزہ لینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details