تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے شرکت کی اس موقعہ پر اے سی آر میر امتیاز العزیز، اے سی ڈی محمد عمران خان سمیت محکمہ دیہی ترقی کے افسران، ملازمین اور مقامی لوگ موجود تھے۔
کولگام میں جن ابھیان کے تحت مہم شروع - ضلع ترقیاتی کمشنر
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بلاک دیوس کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس دوران ضلع افسران نے لوگوں کے مسائل سنے۔
کولگام میں جن ابھیان کے تحت مہم شروع
ضلع ترقیاتی کمشنر نے انتظامیہ کی رسائی لوگوں تک ممکن بنانے اور اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے بلاک کولگام میں ڈومیسائل سرٹیفیکٹس اجرا کیے، علاوہ ازیں 2 اکتوبر سے بیک ٹو ولیج 3 کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور تمام لٹکے ہوئے پروجیکٹوں اور بیک ٹو ولیج پروگراموں کے بعد ہاتھوں میں لیے گئے تمام پروجیکٹوں پر جنگی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔