اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنڈ علاقہ سیاحت کے نقشے پر ہوگا: درخشاں اندرابی

بی جے پی کی رہنما نے اپنے دورے پر ایک عوامی جلسے میں کہا کہ لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ علاقے کو ٹورزم نقشے پر لایا جائے اور بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی مطالبات کے ساتھ کھڑی ہے، جس کی ایک مثال یہ بھی ہے۔

By

Published : Feb 10, 2021, 4:15 PM IST

Updated : Feb 11, 2021, 2:49 PM IST

Darakshan Indrabi
درکشاں اندرابی

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما اور سنٹرل وقف بورڈ کی چیئرمین پرسن درخشاں اندرابی نے آج کولگام کے دور دراز علاقے والٹنگو کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنان جلسے سے خطاب کیا۔

انہوں نے زیارت شریف نور شاہ ولی بغدادی کے آستانہ عالیہ کی اوقاف کمیٹی سے بھی ایک میٹنگ طلب کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ آستان عالیہ کے لیے اور زیارت شریف کی تعمیر و ترقی پر خاص توجہ دیں گی۔

انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی نقشے پر کنڈ علاقے کو لانے میں ان کی پارٹی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گورنر کی شکرگزار ہیں جہنوں نے پارٹی کے منصوبے کو پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی چیئرپرسن انتخاب: کولگام میں سی پی آئی ایم امیدوارکی بلا مقابلہ جیت

انہوں نے کہا کہ علاقے میں اب تعمیر و ترقی ہوگی اور معشت بھی آگے بڑھے گی۔ بی جے پی کی رہنما نے کہا کہ لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ علاقے کو ٹورزم نقشے پر لایا جائے اور بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی مطالبات کے ساتھ کھڑی ہے، جس کی ایک مثال یہ بھی ہے۔ جلسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر و ضلع صدر عابد حسین خان کے پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

Last Updated : Feb 11, 2021, 2:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details