اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں مرکزی پینشن اسکیم سے متعلق جانکاری پروگرام - کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ’’ڈسڑکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کوسلنگ سنٹر‘‘ کی جانب سے ٹائون ہال میں ’’پردھان منتری شرم یوگی مان دھن‘‘ (PMSYM) پینشن اسکیم سے متعلق جانکاری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں عوام کو اسکیم سے متعلق جانکاری دی گی۔

کولگام میں مرکزی پینشن اسکیم سے متعلق جانکاری پروگرام منعقد

By

Published : Aug 3, 2019, 7:01 PM IST

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اسکیم کو فروری 2019میں اُس وقت کے مرکزی وزیر خزانہ پیوش گویل نے متعارف کرایا تھا۔

کولگام میں منعقدہ اس جانکاری پروگرام میں مقامی لوگوں نے شرکت کی جن میں عورتوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔

کولگام میں مرکزی پینشن اسکیم سے متعلق جانکاری پروگرام منعقد

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ غلام رسول ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس اسکیم کی بدولت ضلع میں اب تک تین ہزار سے زائد لوگوں نے اندراج کیا ہے اور مزید رجسٹریشن جاری ہے۔‘‘

جانکاری پروگرام میں کولگام ضلع کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details