کولگام:کولگام دیوسر میں اتوار کی دوپہر کھدائی کے دوران مزدوروں کو ایک کالا پتھر نظر آیا۔ اس کالے پتھر میں تصاویر کندہ ہیں۔ پولیس نے اسے جموں و کشمیر محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے حوالے کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق دیوسر لنکر پمبئی علاقے میں اتوار کی دوپہر ایک پُل کی تعمیر کے لیے جی سی بی سے کھدائی کا کام جاری تھا کہ اچانک مزدوروں کو کالا پتھر نظر آیا۔Ancient sculpture found in Devsar Kulgam مقامی لوگوں نے اس پتھر کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لیا اور بعد میں اسے جموں و کشمیر محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے حوالے کر دیا ہے۔