کولگام:عیدالاضحی کے پیش نظر عوام کو مناسب قیمت پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے حکام کی جانب سے گراں فروشی، منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ پر روک لگانے کے لیے حکام نے کئی اضلاع میں مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر آج محکمہ مال،پولیس۔ مونسپل کمیٹی۔ لیگل مٹرولوجی کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے بازاروں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مارکٹ چیکنگ کی۔تحصیلدار کولگام بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ Market Checking in Kulgam
تحصیلدار نے بات کرتے ہوے کہا کہ تین مہینوں کے دوران حکام نے مارکیٹ چیکینگ کے دوران چھ لاکھ روپیہ جُرمانہ وصول لیا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے کولگام ضلع میں روایتی طور پر مارکٹ چکنگ کی جاتی ہے دوران چیکنگ منافع خور دکانداروں سے جرمانہ وصول لیا جاتا اور ایکسپائر اشیاء کو بھی ضائع کیا جاتا ہیں۔ Shopkeepers Fined During Market Checking Drive