اردو

urdu

ETV Bharat / state

قاضی گنڈ میں کمسن بچہ لاپتہ

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں گزشتہ شام ایک کمسن بچہ لاپتہ ہونے کے بعد نزدیکی جنگل میں خون کے دھبے پائے گئے ہیں۔

قاضی گنڈ میں کمسن بچہ لاپتہ
قاضی گنڈ میں کمسن بچہ لاپتہ

By

Published : Mar 31, 2021, 4:14 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں گزشتہ شام سے چار برس کا ایک کمسن بچہ لاپتہ ہے۔ مقامی لوگوں کو خدشہ لاحق ہے کہ بچے کو جنگلی جانور اٹھا لے گیا ہے۔

نمائندے کے مطابق قاضی گنڈ کے چوگام سے تعلق رکھنے والے کمسن بچہ نزاکت حسین خان ولد محمد رفیق خان گزشتہ شام لاپتہ ہونے کے بعد انکے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اسکی تلاش شروع کر دی۔

قریبی جنگلی علاقے میں خون کے دھبے پائے جانے سے لوگوں کو شبہ ہے کہ شاید کسی جنگلی جانور نے بچے کو نقصان پہنچایا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ بچے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور فی الوقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مقامی لوگوں، رضاکاروں کے علاوہ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ طور بچے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ضلع کولگام کے محکمہ وائلڈ لائف کے انچارج امتیاز احمد نے بتایا کہ انہوں نے بچے کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم بچے کے متعلق وثوق کے ساتھ کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details