جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کووڈ-19 کی گائیڈلائن پر عمل کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی ویکسینیش کے نظام میں بھی بہتری لائے۔ لیفٹینینٹ گورنر نے آج راج بھون میں کشمیر کے سبھی اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنرز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔جس میں عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کشتواڑ: نوراتری اور رمضان کے موقع پر پانی کی سپلائی مسدود
کشتواڑ کے لوگ پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ نوراتری اور ماہ رمضان کے مقدس تہوار پر بھی پانی کی سپلائی مسدود ہے۔ لوگوں کی شکایات کے باوجود محکمہ جل شکتی کے اعلی عہدیدار کسی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
منوج سنہا نے سبھی ڈپٹی کمشنرز کو عوامی مسائل کے حل کے لیے ہفتے میں تین بار عوامی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں نوراتری اور رمضان کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی اور اس دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ لیفٹینینٹ گورنر نے افسران کو ماہ رمضان میں سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ خطے میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وہیں کشتواڑ کے لوگ آج نوراتری کے پہلے روز ہی پانی سے محروم رہے اور ماہ رمضان کے آغاز پر بھی پانی کی سپلائی نہیں ہونے سے لوگوں کو مشکلات پیش آئیں۔ ہڈیال کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے ہدایت جاری کئے جانے کے باوجود گذشتہ ایک ہفتہ سے کشتوار علاقہ میں پانی سپلائی مسدود ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے پانی کی سپلائی کا مطالبہ کیا۔