کشتواڑ: ہر سال کی طرح امسال بھی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں شاہ فرالدین بغدادیؒ کا 344واں سالانہ عرس پاک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ ہر سال یہ عرس 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ملک کے کونے کونے سے تشریف لاتے ہیں اور یہاں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ urs of shah farid ud din baghdadi celebrated in kishtwar
جہاں گزشتہ سال کورونا وائرس کے سبب باہر سے آئے لوگوں کی تعداد کم رہی وہی امسال نہ صرف خطہ چناب بلکہ جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے لوگوں نے دربار پر حاضری دی۔ جبکہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سب سے بڑی تقریب شاہ فرالدین بغدادیؒ کے آستان عالیہ پر انجام دی گئی جہاں درودازکار کی محفلوں کا اہتمام کیا گیا اور شاہ فرالدین کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔