جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ٹھاکرائی علاقے کی دھڑ بدان پنچایت سے آج سنیل کمار نے سرپنچ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
دھڑ بدان پنچایت میں اس سے قبل کشوری لال شان سرپنچ تھے، لیکن ان کے بلاک ڈیولیپمنٹ چیرمین بننے کے بعد سرپنچ کی نشست خالی تھی، جس پر اب انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھڑ بدان پنچایت سے چار امیدواروں نے سرپنچ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حیدرآباد: 14 سالہ لڑکا بھارت کا کم عُمر ترین گریجویٹ
لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماوں کی جانب سے ٹھاکرائی کی عوام کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں لیکن یہ دعوے و وعدے صرف کھوکھلے ہوتے ہیں، کوئی بھی عوام کے مسائل کو حل نہیں کرتا۔