اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ پی ایچ ای کے جونیئر انجینئر پر حملہ - کشتواڑ

ریاست جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں محکمہ پی ایچ ای کے جونیئر انجینئر پر مقامی شخص نے حملہ کیا۔

کشتواڑ میں محکمہ پی ایچ ای کے جونیر انجینئر پر قاتلانہ حملہ

By

Published : Apr 6, 2019, 7:58 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں محکمہ پی ایچ ای کے جونیئر انجینئر ابھے سین پر مقامی شخص نے حملہ کردیا

کشتواڑ میں محکمہ پی ایچ ای کے جونیر انجینئر پر قاتلانہ حملہ

کشتواڑ قصبہ میں پانی کی قلت گذشتہ کئی برسوں سے چلی آرہی ہے، پانی کی قلت کی شکایت پر پی ایچ ای کے اعلی حکام میں متتہ گاوں میں ایک جونیئر انجنیئر بھیجا تھا، تاہم انجنیئر کے وہاں پہنچتے ہی، مدن لال نامی مقامی شخص نے اس پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

حملے کے بعد پی ایچ ای ملازمین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، اور انھوں نے کشتواڑ پولیس تھانہ میں اس کی تحریری رپورٹ درج کرادی۔


قابل ذکر ہے کہ ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، تاہم محکمہ پی ایچ ای کے تمام ملازمین ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کی، جبکہ ایڈیشنل ایس پی نے یقین دلایا کہ آج ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details