سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بندشوں کے خلاف پی ڈی پی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کی قیادت سابق ایم ایل سی ٹاک فردوس کررہے تھے۔
قومی شاہراہ پر پابندی، کشتواڑ میں شدید احتجاج احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پی ڈی پی کےکارکنوں نے مرکزی حکومت اور ریاستی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور قومی شاہراہ پر پابندی کے حکمنامہ کی مذمت کی ۔
احتجاجی ریلی کشتواڑ کے بس اسٹینڈ سے شروع اور شالیمار چوک میں اختتام پذیرہوئی، جہاں گاڑیوں کی آمدورفت کو روک کرپی ڈی پی کے کارکنان نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔
سابق ایم ایل سی ٹاک فردوس نے کہاکہ اس طرح کے حکم نامے سے ریاست جموں و کشمیر کے امن وامان اور مذہبی بھائی چارے کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی دور میں ریاست کا سرمایہ لوٹا گیا تھا جبکہ موجودہ دور میں ریاست کے امن وامان اور مذہبی بھائی چارہے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
مظاہرین نے قومی شاہراہ پر پابندی ہٹانے کامطالبہ کیا۔
دریں اثنا پی ڈی پی کے متعدد کارکنوں کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا جن میں سابق ایم ایل سی ٹاک فردوس بھی شامل ہیں۔