جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج کر رہے ملازمین نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے وہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔ انہوں کہا کہ گزشتہ 25 سالوں سے وہ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ بچوں کی فیس کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر چلو کی کال دی گئی تھی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔
احتجاجیوں نے کہا کہ ہم اپنے اپنے محکموں کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں جس کے عوض ہمیں حقیر تنخواہ وہ بھی کئی ماہ کے بعد دیکھنے کو ملتی ہے جس سے نہ گھر کا چولھا جلتا ہے نہ قرض کی ادائیگی ہوتی ہے۔