کشتواڑ پولیس کے سربراہ ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ نے ایک میٹنگ ایس ایس پی آفس میں منعقد کی۔
اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وبا پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں بھی پھیلی ہوئی ہے اور اس کو روکنے کے لیے پولیس کا تعاون ضروری ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے بتایا کہ آج بھی میڈیا کشتواڑ کے عوام کو اس وبا سے باخبر کرنے کے لیے اہم رول ادا کر رہی ہے۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ کشتواڑ کی عوام سے میڈیا کے ذریعہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں اور اس کورونا وبا کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں جس سے کہ کشتواڑ کو اس وائرس سے نجات مل سکے۔
اس موقع پر سماجی کارکنوں کے علاوہ معزز شہریوں نے کشتواڑ پولیس کی خوب تعریف کی کہ پولیس لوگوں کی مدد کے لیے گھر گھر پہنچ رہی ہے۔