اردو

urdu

ETV Bharat / state

Roadside Dumping of Waste in Kishtwar: سرکوٹ، کشتواڑ میں گندگی کے ڈھیر سے لوگ پریشان

’’متعدد مرتبہ حکام کی نوٹس میں لانے کے باوجود سرکوٹ علاقے کی صفائی ستھرائی Roadside Dumping of Waste in Sarkoot Kishtwarکے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘

By

Published : May 30, 2022, 8:58 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے سرکوٹ چوک سمیت متعدد مقامات پر سڑکوں کے کنارے گندگی کے ڈھیر سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Kishtwar Residents aghast over roadside dumping of wasteجہاں ملک بھر میں ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کے تحت صاف صفائی مہم چلائی جا رہی ہیں وہیں ضلع کشتواڑ کے بیشتر مقامات پر اسکا خاصا اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا۔ سڑکوں کے کنارے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں جس سے راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشتواڑ میں گندگی کے ڈھیر سے لوگ پریشان

سرکوٹ کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میونسپل کمیٹی سے محض چند میٹر کی دوری پر واقع سرکوٹ چوک کو حکام نے نظر انداز کیا ہے۔ Roadside waste Dumping in Kishtwarانہوں نے کہا کہ کشتواڑ کے گوری شنکر مندر سمیت شمشان کو جانے والے اس راستہ پر جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ انڈیل دیا جاتا ہے جس سے مندر جانے والے عقیدت مندوں کو ناقابل بیاں پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ حکام کی نوٹس میں لانے کے باوجود سرکوٹ علاقے کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ حکام کی جانب سے سڑکوں کے کنارے کوڑے دان نہ رکھنے اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے معقول انتظامات نہ کیے جانے کے باعث مقامی باشندے سرکوٹ کی سڑکوں کے کنارے گندگی انڈیل دیتے ہیں جس سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:garbage dumping site in srinagar: سرینگر میں ندی، نالوں اور بستیوں میں گندگی کے ڈھیر سے عوام پریشان

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’سوچھ بھارت کے نام پر حکام محض اپنی تشہیر کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ زمینی سطح پر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘ انہوں نے حکام خصوصا میونسپل کمیٹی کشتواڑ سے سرکوٹ علاقے کی سڑکوں پر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور عوامی مقامات پر کوڑے دان نصب کیے جانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details