اردو

urdu

ETV Bharat / state

DH Kishtwar نیشنل ہلتھ مشن کی فہرست میں کشتواڑ کا ضلاع ہسپتال نمبر ایک پر

جموں وکشمیر میں نیشنل ہلتھ مشن نے اگست مہینے کیلیے ہاسپٹل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی، جس میں جموں صوبہ میں ضلع ہسپتال کشتواڑ نمبر ایک پر آیا ہے۔ Kishtwar District Hospital

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 5:20 PM IST

Etv Bharat نیشنل ہلتھ مشن کی فہرست میں کشتواڑ کا ضلاع ہسپتال نمبر ایک پر
Etv Bharat نیشنل ہلتھ مشن کی فہرست میں کشتواڑ کا ضلاع ہسپتال نمبر ایک پر

نیشنل ہلتھ مشن کی فہرست میں کشتواڑ کا ضلاع ہسپتال نمبر ایک پر

کشتواڑ:جموںوکشمیر میں نیشنل ہلتھ مشن نے اگست مہینے کیلیے ہاسپٹل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی ہے، جس میں جموں صوبہ میں ضلع ہسپتال کشتواڑ نمبر ایک پر آیا ہے۔ جبکہ ضلع ہسپتال کے زمرے میں جموںوکشمیر میں گاندربل ایک نمبر پر آیا ہے۔ وہیں شوپیاں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کشتواڑ جموں کشمیر میں تیسرے نمبر پر ہے۔

جموںوکشمیر ای کے سہج ایکٹرانک سسٹم فار آٹومیشن آف ہسپٹل ایڈمنسٹریشن جموں کشمیر پہل کا باقاعدہ 4 نومبر 2022 کو جشن صحت کے موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر جموںوکشمیر سے مختلف قسم سہولیت فراہم کی گئی تھی۔ جن میں ٹریشری کیر، ڈسٹرکٹ ہسپتال، کمیونٹی ہلتھ سنٹروں اور پرائمری ہلتھ سنٹر و کئی قسم کے پی ایچ سیز کے لیے آغاز کیا گیا تھا۔


میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر یدھویر سنگھ قوتوال کی تقرری کے بعد ضلع ہسپتال کشتواڑ میں کنٹرول روم کی شروعات کی گئی، جس میں لوگ گھر بیٹھے بیٹھے اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع ہسپتال کشتواڑ میں سیکورٹی گارڈ تا محکمہ کی تمام سکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کا کام کیا گیا ہے۔ اس دوران میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی ضرور ہے لیکن پھر بھی ضلع ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر صاحبان تا پیرامیڈیکل سٹاف، لوگوں کی علاج کے لیے اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سر انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ban on madrasa revoked : کشتواڑ میں مدرسہ قبضہ میں لینے کا ریاستی فیصلہ کالعدم قرار

میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ہسپتال کشتواڑ جموںوکشمیر میں تیسرے نمبر پر آیا ہے اور جموں ڈویژن میں ایک نمبر پر پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ اس سے پہلے 19 نمبر پر تھا، اس بار تمام ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرامیڈکل سٹاف تا ایڈمنسٹریٹیو نے مل کر کوشش کی ہے، جس کا نتیجہ سامنے آیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو نے بھی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کے ساتھ ساتھ تمام سٹاف کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details