کشتواڑ کے بلاک بونجواہ میں بلاک دیوس کے موقع پر مقامی آبادی سمیت ضلع انتظامیہ اور مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
اس دوران انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے عوام کو درپیش مشکلات سننے کے علاوہ مختلف اسناد تقسیم کیے۔ بلاک دیوس کے موقع پر 141 اورینٹڈ سرٹیفکیٹ اور 60 ڈومیسائل، 3 آر بی اے، 24 ایس ٹی سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں۔
ضلع کشتواڑ کے بونجواہ میں بلاک دیوس کا انعقاد اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے علاقے کے پنچوں سرپنچوں اور بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین سے عوامی مسائل کو انتظامیہ تک پہنچانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ ڈی سی نے کہا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق 2500 آبادی والے علاقوں میں پی ایم جی ایس وائی اسکیم کے تحت جلد ہی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
عوام کی جانب سے دیگر مطالبات کے حوالے سے ڈی سی نے موقع پر ہی کمیونٹی سنٹر اور بیت الخلا تعمیر کیے جانے کو منظوری دے دی۔