بلاک ڈیولپمنٹ افسر ٹھاکرائی سونیا پریہار نے پیر کو ضلع کشتواڑ میں پنچایت انجول کے مختلف دیہات کا دورہ کیا۔
بلاک ڈیولپمنٹ افسر نے دورے کے دوران ایم جی نریگا MGNREGA Works in Kishtwar کے تحت انجام دیئے جا رہے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی۔
مزید پڑھیں:Kishtwar Poor Electrical Supply: کشتواڑ، انجول علاقے میں بجلی کے ابتر نظام سے لوگ پریشان
بی ڈی او نے محکمہ آر ڈی ڈی کی جانب سے تعینات کیے گئے ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم جی نریگا کے تمام منظور شدہ تعمیراتی کاموں کے بورڈ جگہ جگہ بنائے جائیں تاکہ عوام کو ایم جی نریگا سکیم کے تحت انجام دئے جا رہے کاموں کی جانکاری رہے۔
انہوں نے انجول پنچایت کے دورہ کے دوران علاقے میں ہو رہے ایم جی نریگا کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔