اردو

urdu

By

Published : Sep 3, 2021, 6:36 PM IST

ETV Bharat / state

کشتواڑ: فوج کے اشتراک سے پانچ دیہات میں 100 فیصد ویکسینیشن مکمل

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں فوج اور محکمہ صحت کے باہمی اشتراک سے ضلع کے دور افتادہ چنگام سمیت متعدد دیہات میں صد فیصد ویکسینیشن کا ہدف مکمل کیا گیا۔

کشتواڑ: فوج کے اشتراک سے 5دیہات میں 100فیصد ویکسینیشن مکمل
کشتواڑ: فوج کے اشتراک سے 5دیہات میں 100فیصد ویکسینیشن مکمل

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں اندروال کے چھاترو، چنگام میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مقامی باشندوں نے دور افتادہ اور پہاڑی علاقہ میں ویکسینیشن کا صد فیصد ہدف مکمل کیے جانے پر فوج اور محکمہ صحت کی سراہنا کی۔

کشتواڑ: فوج کے اشتراک سے 5دیہات میں 100فیصد ویکسینیشن مکمل

مقامی باشندوں نے فوج اور محکمہ صحت کے عملہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہاڑی علاقہ میں گھر گھر جاکر لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک فراہم کی۔

محکمہ صحت کے آفیسران نے دعویٰ کیا کہ محکمہ اور فوج کی 11راشٹریہ رائفلز نے گھر گھر جاکر 18برس سے زائد عمر کی آبادی کو کورونا کی خوراک فراہم کی۔ انکے مطابق چندگام سمیت دیگر 5دیہات میں 18برس سے زائد عمر کے سبھی افراد کو کورونا مخالف ویکسین کی پہلی ڈوز فراہم کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں؛مرکزی وزراء کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

انہوں نے مزید کہا کہ دور افتادہ علاقے میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کا کام بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 45,352 نئے کیسز

ABOUT THE AUTHOR

...view details