جموں و کشمیر کے ہر کونے تک بجلی کی فراہمی کے عزم کے ساتھ، محکمہ پاور ڈویلپمنٹ نے حال ہی میں ضلع کشتواڑ کے مزید چار علاقوں کو کامیابی کے ساتھ بجلی گرڈ سے منسلک کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے مقامی باشندوں کی موجودگی میں ان دیہات میں بجلی فراہم کرنے کے نظام کا باقاعدہ اغاز کیا۔ اگرچہ ان علاقوں کو محکمہ کے ذریعہ فراہم کردہ ڈی جی سیٹوں سے محدود بجلی مل رہی تھی لیکن ان کے گرڈ سے منسلک ہونے کا مطلب یہ ہوگا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ان بستیوں کو صحیح معنوں میں بجلی فراہم کی جائے گی۔
چار علاقیں جو گرڈ کے ساتھ منسلک کئے گئے ہیں ان میں ضلع کشتواڑ کے پہاڑی سب ڈویژن چھترو کے پتگام، بنگام ، چناب ڈینڈو اور واٹسر شامل ہیں۔ یہ دور دراز پہاڑی علاقیں ہیں اور یہاں سردیوں کے دوران شدید برف باری ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ عملی طور پر ناقابل رسائی ہوتے ہیں۔