اردو

urdu

By

Published : Sep 15, 2020, 7:39 PM IST

Updated : Sep 16, 2020, 2:48 PM IST

ETV Bharat / state

پیر پنجال کی پہاڑیوں میں موجود 'تتا پانی'، انمول تحفہ

کشمیر نہ صرف خدا پرست بزرگوں اور اولیاء کرام کی وجہ سے مقدس مانا جاتا ہے بلکہ قدرت کے عطا کردہ انمول تحفوں سے بھی وادی دنیا بھر میں مشہور ہے۔

tatta paani
tatta paani

وادی کشمیر کو قدرت نے نہ صرف اپنی کاریگری سے سجایا ہے بلکہ نایاب اور انوکھے تبرکات سے بھی مالامال کیا ہے، ایسا ہی ایک منظر اننت ناگ اور کشتواڑ کے درمیان موجود ہے۔

کشتواڑ کے دور دراز پہاڑی علاقہ مڑوا واڈون میں پیر پنچال کی سرسبز اور اونچی پہاڑیوں کے درمیان موجود 'تتا پانی' کا مقام عوام میں کافی مشہور ہے۔

یہ علاقہ ضلع کشتواڑ کے حدود میں آتا ہے، تاہم دشوار گزار راستہ اور طویل سفر ہونے کے سبب علاقہ کا عام رابطہ اننت ناگ کے ساتھ ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ چشمے کے گرم پانی سے کئی بیماریوں سے انہیں نجات ملتی ہے۔

لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس پانی میں نہانے کے بعد جوڑوں اور ہڈیوں کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے وہیں وزن کم کرنے اور چربی سے نجات دلانے میں کافی مددگار مانا جاتا ہے۔

'تتا پانی'، انمول تحفہ

اس چشمہ کا پانی کافی گرم ہے مگر شدت کی تپش محسوس ہونے کے باوجود انسان کی جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے۔

اس جگہ پر تین الگ الگ مقامات پر ایسے گرم چشمے موجود ہیں جن میں مرد اور خواتین کے نہانے کے لئے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔

گرم پانی میں نہانے کی غرض سے گرمیوں کے موسم میں لوگ خطے کے مختلف علاقوں سے یہاں کا رخ کرتے ہیں، وہیں موسم سرما میں یہاں برف باری ہونے کی وجہ سے لوگوں کا آنا ناممکن ہے۔

تتا پانی میں موجود عقیدت مندوں نے کہا 'تتا پانی تک انہیں تقریبا 5 کلو میٹر کی مسافت پیدل طے کرنا پڑتا ہے جس کے سبب بزرگ مرد خواتین اور خاص کر بیماروں کو کافی دقتوں کا سامنا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بانڈی پورہ: رضاکاروں نے کیا نالہ مدھومتی کی صفائی مہم کا آغاز

وہیں مذکورہ جگہ پر رات کو ٹھہرنے کے لیے رہائش گاہ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آئے مسافر کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

لوگوں نے مطالبہ کیا کہ تتا پانی کے اس مقام تک سڑک پہنچائی جائے تاکہ لوگوں کو پیدل مسافت طے کرنے سے نجات ملے، اس کے علاوہ لوگوں نے اس مقام پر رہائش گاہ بنانے کی بھی اپیل کی تاکہ لوگ یہاں قیام کر سکیں'۔

Last Updated : Sep 16, 2020, 2:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details