جموں: سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں حزب المجاہدین سے وابستہ عسکریت پسند جہانگیر سروری کی کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے اس کو تباہ کیا ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں مصدقہ اطلاعات تھیں کہ بھادت سرور کے پری باغ علاقے میں عسکریت پسند جہانگیر سروری کی نقل و حمل ہوئی ہے اور وہ اس علاقے میں رکا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فوج کی 26 آر آر اور سی آر پی ایف کی 52 بٹالین کی مدد سے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران دو ٹھکانے مل گئے جن میں سے ایک اس کی سابقہ کمین گاہ تھی جس میں کچھ بھی نہیں تھا۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ دوسری جگہ جو کمیں گاہ تھی وہاں سے کچھ کمبل، کھانے پینے وغیرہ جیسی چیزیں برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے لئے کچھ مشکوک افراد کو طلب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:Encounter Breaks out in Reasi ریاسی انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، دو اہلکار زخمی، آپریشن ہنوز جاری
Militants Hideout Busted کشتواڑ میں حزب المجاہدین عسکریت پسند کی کمین گاہ کا پردہ فاش
سکیورٹی فورسز نے سرحدی ضلع کشتواڑ میں حزب المجاہدین سے وابستہ عسکریت پسند جہانگیر سروری کی کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے اس کو تباہ کیا ہے۔
کشتواڑ میں حزب المجاہدین عسکریت پسند کی کمین گاہ کا پردہ فاش
Published : Sep 5, 2023, 4:55 PM IST
واضح رہے کہ رواں برس اب تک مختلف عسکری کارروائیں کے دوران 71افراد ہلاک ہوئے، گزشتہ ماہ - اگست - کے دوران گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں آٹھ عسکریت پسند، تین سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔