اردو

urdu

ETV Bharat / state

G M Saroori on 6 Missing Persons in Wadwan: لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے ہیلی سروس کا مطالبہ

سابق ایم ایل اے غلام محمد سروری Former MLA G M Saroori on 6 Missing Persons in Wadwan نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے ہیلی سروس کے ذریعے لاپتہ ہوئے افراد کا سراغ لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سروری
سروری

By

Published : Feb 24, 2022, 8:37 PM IST

سابق ایم ایل اے غلام محمد سروری Former MLA G M Saroori on 6 Missing Persons in Wadwan نے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے واڑوان علاقے میں چھ افراد کے لاپتہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار 6 Persons Goes Missing in Wadwan, Kishtwar کرتے ہوئے ان کے جلد واپس لوٹنے کی امید ظاہر کی ہے۔

سروری نے جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سڑکیں نہ ہونے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت بارشوں یا برفباری کے دوران اس سے قبل بھی کئی لوگ لاپتہ ہو چکے ہیں، جبکہ خستہ حال سڑکوں کے باعث قیمتی جانوں کا زیاں بھی ہو چکا ہے۔

جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی خصوصا سڑکوں کی تعمیر پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے کے مرکزی سرکار کے دعووں کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار محض کاغذی گھوڑے دوڑا رہی ہے، جبکہ زمینی سطح پر زیادہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر سڑکیں پختہ اور صحیح ہوتی تو وہ افراد لاپتہ نہیں ہوئے ہوتے، اور اگر لاپتہ ہو بھی جاتے تو انہیں 24گھنٹوں کے اندر اندر تلاش کر لیا جاتا۔‘‘

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے ہیلی سروس کے ذریعے لاپتہ افراد کا سراغ لگائے جانے کا مطالبہ Former MLA G M Saroori on 6 Missing Persons in Wadwanکیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details